17 اپریل 2010 - 19:30

کویت کے نامور شیعہ عالم دین اور رکن عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی «حجت الاسلام والمسلمین شیخ حسین معتوق» نے ایک اخباری بیان میں مصر اور فلسطین کے درمیان فولادی دیوار کی تعمیر کو "اسرائیل کی مکمل حمایت" سے تعبیر کیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بیان کا متن مندرجہ دیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیمقال رسول اللہ (ص) : من سمع منادیا ینادی یا للمسلمین و لم یجبہ فلیس بمسلم۔

اگر کوئی کسی ندا دینے والے کو مسلمانوں سے مدد مانگتا سنے اور اس کی ندا کا مثبت جواب نہ دے، وہ مسلمان نہیں ہے۔فلسطین کی عظیم اور با استقامت قوم نے امریکہ اور صہیونی ریاست کی سازشوں کے سامنے استقامت اور پامردی کی مثالیں قائم کرکے فداکاری اور قربانی و شجاعت کے اعلی ترین نمونے دنیا والوں کے سامنے رکھے ہیں۔ ملت فلسطین، بالخصوص غزہ کے عوام نے ـ جو عزت و عظمت اور کرامت ـ کی علامت ہیں ـ مستکبرین کی سازشوں کی ناکامی اور مسلمانان عالم کی عزت و سربلندی کے اسباب فراہم کئے۔ افسوس کا مقام ہے کہ صہیونی ریاست کے تزویری (اسٹریٹجک) منصوبے کی ناکامی اور مسلم قوتوں کو پسپائی پر مجبور کرنے میں اس کی شکست کے بعد، ہم نے بعض عرب تنظیموں کی طرف سے غزہ کے عوام کے خلاف اعلانیہ سازشوں کا مشاہدہ کیا۔ ان تنظیموں نے صہیونی ریاست کا دفاع کرتے ہوئے مصر اور فلسطین کے درمیان فولادی دیوار کھڑی کرنے کا فیصلہ کرکے صہیونی ریاست کی مکمل پشت پناہی کا اظہار کیا۔ آج صہیونی ریاست اور منافقین کے تمام افعال و اعمال اور سازشیں ملت فلسطین کی استقامت و شجاعت اور ہوشیاری کو ہرگز متأثر نہیں کرسکیں گے بلکہ اسلامی تحریکوں کی قوت و طاقت میں اضافے کا سبب بنیں گے۔ ملت فلسطین اپنی حرکت مکمل فتح اور اسرائیل کی مکمل نابودی تک جاری رکھے گی "و لینصرن اللہ من ینصرہ إن اللہ لقوی عزیز"۔اور یقیناً اللہ مدد کرے گا اپنے دین کی مدد کرنے والوں کے اور بے شک وہ بہت قوی اور بہت عزیز ہے۔........../110